17 ستمبر 2016 - 14:35
بھارت سے چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردے گا، افغان صدر

نیو دہلی: افغان صدراشرف غنی کا کہنا ہے کہ بھارت سے چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردے گا لہذا بھارت اور افغانستان کو اس بات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ان کا تجارتی راستہ بند کر دے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدراشرف غنی کا کہنا ہے کہ بھارت سے چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردے گا لہذا بھارت اور افغانستان کو اس بات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان ان کا تجارتی راستہ بند کر دے گا۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان نہ صرف قربتیں بڑھ رہیں ہیں بلکہ افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران دنوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ہیں.
افغان صدر اشرف غنی نے نئی دلی پہنچتے ہی بھارتی زبان بولنا شروع کیا۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان اس بات سے کیوں پریشان ہیں کہ پاکستان ان کا تجارتی راستہ بند کر دے گا، چاہ بہار معاہدہ خطے میں پاکستان کی اجارہ داری ختم کردے گا لہذا بھارت، پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے تجارتی اشیاء سمندری اور زمینی راستوں سے افغانستان پہنچا سکے گا۔

.......

/169